اسلام آباد

فیصل مسجد کے امام کو کن معاملات پہ بات کرنے سے روکدیا گیا، آپ بھی جانیئے

وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد کے امام کو جمعہ کے خطبے کے دوران سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے فیصل مسجد کے امام کو کسی بھی سیاسی معاملے میں الجھنے سے باز رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ادارے کی درخواست پر امام مسجد کو اپنے خطبوں کے دوران میانہ روی اختیار کرنے کا کہا گیا ہے، امام مسجد نے گذشتہ جمعہ کو اپنے خطبے میں حکمرانوں کیلئے اللہ سے ہدایت مانگی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close