اسلام آباد

غیر ملکی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور دو ارکان پر مشتمل کمیٹی پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تحقیقات کریگی۔ کمیٹی 19 مارچ سے کام شروع کرینگے اور ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔ ڈی جی لاء صرف فریقین اور وکلاء کو طلب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری فنانس سردار اظہر طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close