اسلام آباد

نواز شریف کے بینک اکاوٴنٹ کی تمام تفصیلات احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب کے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی نے نوازشریف اور ان کے بیٹے حسین نواز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردیں۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کی، سماعت کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نورین شہزادی نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے اکاوٴنٹ کی تفصیلات پیش کیں، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ کی دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیا۔سماعت کے دوران گواہ نے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی پیش کردیں، گواہ نے بتایا کہ نواز شریف کا اکاوٴنٹ اگست 2009 میں کھولا گیا، اکاوٴنٹ کھولنے کے فارم میں نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کا سی ای او لکھا گیا ہے اوراکاؤنٹ کھولنے کا مقصد کاروبار سے ہونے والی بچت کو رکھنا ہے.۔نواز شریف نے ریکارڈ پراعتراض اٹھایا کہ اوپننگ فارم اورکے وائی سی میں اکاوٴنٹ ٹائپ میں تضاد ہے، اوپننگ فارم میں اکاوٴنٹ ٹائپ کے خانے میں کرنٹ اکاوٴنٹ پر نشان لگایا گیا، جس پر گواہ نورین شہزادی نے بتایا کہ صارفین کے اصرار پر کے وائی سی (فارم) میں سیونگ لکھا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close