اسلام آباد

حساس ادارے کی حراست میں خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حساس ادارے کی حراست میں خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا تو پولیس کی بھی ہسپتال کی جانب دوڑیں لگ گئیں تاکہ مرضی کی رپورٹ بنوائی جا سکے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سی آئی اے اہلکاروں نے خاتون کو ڈیڑھ ماہ پہلے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو گزشتہ رات پراسرار طریقے سے جاںبحق ہو گئی ۔خاتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے پمز ہسپتال پہنچا دیا گیا ،ادھر پولیس افسران کی بھی ہسپتال کی جانب دوڑیں لگ گئیں تاکہ مرضی کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ بنوائی جا سکے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close