اسلام آباد

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ مزید کارروائی ستائیس مارچ کو ہوگی۔ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضٰی نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ تحمل کا مظاہرہ کرے تاہم عدالت نے استدعا مسترد کردی۔

طلال چوہدری پر بیس اور ستائیس ستمبر کی تقاریر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے وکیل کو فرد جرم کی کاپی فراہم کر دی گئی۔ طلال چوہدری نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے وزیر مملکت کو حکم دیا کہ وہ فرد جرم پر دستخط کریں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو استغاثہ کا وکیل مقرر کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close