اسلام آباد

طورخم بارڈ پر افغان فورسز کی فائرنگ، پاکستانی فوجی زخمی، جوابی کارروائی

اسلام آباد : طورخم بارڈ پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا، پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم بارڈ پر افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کردی، واقعے میں ایک پاکستانی فوجی زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد افغان گنیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ طورخم بارڈر پاک افغان کراسنگ کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے طورخم بارڈر کراس کیا، دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے پاکستان اپنی طرف گیٹ لگا رہا ہے، جس کا مقصد غیر ضروری، غیر قانونی آمد و رفت روکنا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close