اسلام آباد
سپریم کورٹ نے حکومت کووفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں سہولتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکومت کووفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادکاسب سے بڑاہسپتال سربراہ سے محروم ہے،وزراءجلسے میں انتظامات کیلئے چلے جاتے ہیں،پارلیمنٹ میں کورم پورانہیں ہوتااوردفتری معاملات مکمل نہیں ہوتے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی مداخلت کے بغیرکام نہیں ہوتا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایڈہاک سربراہ کو 2 ماہ میں ختم کرکے مستقل لگائیں،ان کا کہناتھا کہ حکومت کے 2 ماہ رہ گئے ہیں،نئی حکومت آئے گی تقرریوں کے معاملات دیکھ لے گی۔