اسلام آباد

ہندوستان کا پاکستانی زائرین کو ویزوں کے اجراء سے انکار، پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان نے اجمیرشریف کی تقریب میں شرکت کے لئے503 پاکستانی زائرین کو ویزا جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ زائرین کو شرکت پاک وہند کے درمیان مذہبی مقامات سے متعلق 1974 کے معاہدے کے تحت شرکت کرنا تھی ۔زائرین کا یہ سالانہ دورہ اور معمول کے مطابق تھا۔ترجمان نے کہاکہ ہندکی جانب سے ویزا جاری نہ کئے جانے پر 192 پاکستان زائرین رواں سال جنوری میں نئی دہلی بھی نہیں جا سکے تھے۔گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے خصوصی ٹرین بھیجنے کی پیشکش کے باوجود ویزا اجرا میں تاخیر کے باعث سکھ یاتری پاکستان نہیں آ تھے۔اسی طرح رواں سال فروری میں حکومت پاکستان نے کٹاس راج کے 173 زائرین کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے لیکن زائرین کو روک دیا گیا۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ اس قسم کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے اور تعلقات معمول پر لانے کےلئے کی جانےوالی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close