عدالت نے شفقت چیمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دفتر خارجہ کے گرفتار ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم نے عدالت میں پلی بارگین کی درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد: کرپشن اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات دفتر خارجہ کے گرفتار ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نامنظور۔ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزم کی جانب سے پلی گین کی درخواست ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے 22 کروڑ سے زائد کے ناجائز اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات کی برآمدگی باقی ہے۔ نیب کی خاتون تفتیشی افسر نے ملزم کے موبائل سے حاصل زیورات کی تصاویر بھی پیش کیں۔ نیب نے ملزم کے سپین میں ایک ہوٹل کا بھی سراغ لگایا ہے جس کے بارے میں معلومات کے لئے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔