اسلام آباد

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف آج ایک بارپھر ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ پاکستان ویوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء آج پھر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اورلندن فلیٹس ریفرنس سے متعلق دستاویزات پیش کریں گے اوربیان ریکارڈ کرائیں گے جب کہ بیان مکمل ہونے پرمریم نواز کے وکیل امجد پرویزجرح کریں گے۔

عدالت نے واجد ضیاء کو دستاویزات ترتیب میں لے کر آنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں نواز شریف سمیت ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، مریم نواز سمیت داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close