اسلام آباد

مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کے صدر منتخب

کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل( ایم ایم اے) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کراچی میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر جب کہ لیاقت بلوچ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

مرکزی قیادت کے اعلان کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم کوایم ایم اے کی بحالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے نئے سفر کے آغاز کاعہد کردیا ہے، مرکز کی طرح صوبوں اوراضلاع میں بھی تنظیم سازی ہوگی اورفیصلہ سازی میں سب کی حیثیت برابر ہوگی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ایک نئے عزم سے سفر کاآغاز کررہے ہیں، ایم ایم اے عام شہریوں کی ترجمانی کرےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close