اسلام آباد
ٹی اوآرز کمیٹی کا آٹھواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
اسلام آباد: ٹی او آرز کمیٹی کا آج کا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے حکومتی ٹیم اور اپوزیشن ٹیم کے درمیان ڈیڈلاک ختم نہیں ہو سکا۔
اس موقع پر اکرم درانی کا کہنا ہے ٹی او آر اور نئے قانون پر بات ہوئی ہے جبکہ بیرسٹر سیف نے کہا آئندہ اجلاس کی تاریخ طے نہیں ہوئی جبکہ الیاس بلور کہتے ہیں اب اجلاس شائد عید کے بعد ہو۔