اسلام آباد

افغانستان کی بھلائی چاہی مگر ہمارا خون بہا تو حساب بھی دینا پڑے گا

وزیر دفاع خواجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ افغانستان کی بھلائی چاہی لیکن اگر ہمارا خون بہا تو اس کا حساب دینا پڑے گا۔

طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر کی شہادت پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دشمن آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ملک میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے تانے بانے ہمسایہ ملک افغانستان سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں رکھنے کا الزام لگایا جاتا ہے جب کہ سچ تو یہ ہے کہ ملافضل اللہ افغانستان میں ان کی پناہ میں ہے اور ملافضل اللہ کو افغان اداروں کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغانستان کی بھلائی چاہی ہے، افوج پاکستان نے گزشتہ 2 سال میں ملک میں امن قائم کیا لیکن اگر ہمارا خون بہے گا تو اس کا حساب بھی دینا پڑے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد ٹکٹ کے بغیر روزانہ پاکستان میں داخل ہوتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا، ہمیں اپنی سرحد محفوظ بنانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close