اسلام آباد

خادم رضوی و دیگر کیخلاف چودہ مزید مقدمات وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: خادم رضوی سمیت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ریگر رہنماوں کے مزید چودہ مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں، چھ مقدمات میں پہلے ہی خادم رضوی کے وارنت جاری ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اور سول عدالت نے خادم حسین رضوی و دیگر کے مزید چودہ مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

مقدمات میں خادم رضوی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی سمیت دیگرملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، فیض آباد دھرنے کے منتظمین پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں چھبیس مقدمات درج ہیں۔ چھ مقدمات میں پہلے ہی خادم رضوی سمیت دھرنے کے منتظمین کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close