اسلام آباد

افتخار چوہدری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کی سیاسی جماعت کے عہدیدار شیخ احسن الدین نے سابق چیف جسٹس کو فراہم کی گئی اضافی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹر اکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

افتخار چوہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل بلٹ پروف گاڑی واپس کرنے کو تیار ہیں لیکن سیکیورٹی واپس لینے سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب جاری کردیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری سےاضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے چوہدری افتخار کو بلٹ پروف گاڑی اور اضافی سیکیورٹی فراہم کی تھی، انہیں دی گئی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کیانی نے کی تھی، فاضل جج نے سابق چیف جسٹس کو گاڑی اور اضافی سیکیورٹی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close