اسلام آباد

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 اپریل سے فعال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بیس اپریل سے افتتاح کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ائیر پورٹ منیجر نے تمام اسٹیکل ہولڈرز کو حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ منیجر کی طرف سے تمام ائیر لائنز، حکومتی ایجنسیز اور گراونڈ ایجنسیز کو ہدایات نامہ جاری کردیا ہے کہ جس میں اسٹیک ہولڈرز سے نئے ائیرپورٹ منتقلی کے حوالے سے کہا گیا ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق، تمام متعلقہ اداروں اور ائیرلائنز کو اکتیس مارچ سے قبل ہر صورت میں نئے ایئرپورٹ پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ افتتاح سے قبل ڈمی مسافروں کو نئے ائرپورٹ کی عمارت سے طیارے میں سوار کروانے اور جہاز سے ریسیو کرنے کی مشق بھی کی جائے گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان ان مشقوں کا جائزہ لیں گے۔ افتتاح سے قبل کمرشل جہاز کی نمائشی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشق بھی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close