اسلام آباد
وزیراعظم کی درخواست پر چیف جسٹس نے ملاقات کی، سپریم کورٹ نے واضح کردیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہے، اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر کی گئی ہے، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کے ذریعے ملاقات کا پیغام پہنچایا تھا جس پر چیف جسٹس نے ملاقات کا وقت دیا۔
اعلامیہ کے مطابق، ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جوڈیشل نظام کی بہتری میں معاونت فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کے تعلیم اور صحت کے شعبے کے حوالے سے کوششوں میں حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔