اسلام آباد

اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، جج کا برہم

اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس میں آج بھی ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سماعت کے دوران تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزمان کے وکیل حشمت حبیب آج بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ حشمت حبیب کے معاون وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وکیل کی عدم موجودگی میں سماعت ایک دن ملتوی کر دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم عائد کریں، وکیل کی ضرورت نہیں، جس پر معاون وکیل نے درخواست کی کہ وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کر دیں، ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی آج مل جائے گی جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو بھی مزہ آتا ہے روز آتے ہیں اور آتے ہی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کر دیتے ہیں۔
صدرنیشنل بینک سعید احمد نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر ایک موقع دے دیں دیکھ لیتے ہیں ہائی کورٹ کے حکم میں کیا ہے، جس پر فاضل جج نے استفسارکیا کہ ایک دن سے کیا ہو گا، آپ لوگ روز آتے ہیں۔ فاضل جج نے کیس کی سماعت پیر 2 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ وکیل کی عدم موجودگی اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی جائے، درخواست جمع ہونے پرتاریخ دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close