اسلام آباد

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 55 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا اور حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close