اسلام آباد

وزیراعظم، چیف جسٹس کی ملاقات کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی 2گھنٹے کی ملاقات میں صرف کچرا، پانی اور گیس کے مسائل پر بات ہوئی ہو۔ انہوں نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔واضح رہے کہ منگل کو وزیراعظم اور چیف جسٹس کے مابین تقریباً 2 گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات ہوئی تھی ۔ ملاقات کے بعد ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر ہوئی جس کی درخواست اٹارنی جنرل کے ذریعے کی گئی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی اور چیف جسٹس سے کہا کہ حکومت سستے اور فوری انصاف کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close