اسلام آباد

امریکہ تنزلی کی جانب جا رہا ہے، ملٹری قوت ہونے کے باوجود معیشت اور سیاست گر رہی ہے، مشاہد حسین سید

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، پاکستان دنیا کی سیاست کا محور ہے، امریکہ تنزلی کی جانب جارہا ہے، امریکہ بہت بڑی ملٹری قوت ہے مگر اس کی معیشت اور سیاست گرتی جا رہی ہے، ایشیاء کے لوگ خود اپنی قسمت کا فیصلہ کریں۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیرو ہیں، کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر ہمیں فخر ہے، پاکستان کی نوجوان نسل بہت زیادہ صلاحیت کی حامل ہے، ہمیں بانی پاکستان قائداعظم کے وژن کو مدنظر رکھنا چاہئے۔

مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر بھارتی جارحیت کا شکار رہے پاکستان دنیا کی سیاست کا محور ہے، امریکہ تنزلی کی جانب جا رہا ہے آج بھی امریکہ بہت بڑی ملٹری قوت ہے مگر اس کی معیشت اور سیاست گرتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کی عالمی سیاست کا محور بنے گا، سی پیک کی صورت میں قائداعظم محمد علی جناح کی بات درست ثابت ہو رہی ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ ایشیاء کے لوگ خود اپنی قسمت کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 4 ممالک امریکہ کی جیب میں ان میں پاکستان، مصر، ترکی اور سعودی عرب شامل ہیں، پاکستان کے تعلقات امریکہ کے ساتھ پہلے جیسے نہیں رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close