اسلام آباد

تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ملک کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ملک کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ عثمان ڈار کہتے ہیں کہ قومی مفاد کا درس دینے والا وزیر خود ملک کی سیکیورٹی کے لیئے خطرہ ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی ہے، وزیر خارجہ نے قول و فعل میں تضادات کی انتہا کر دی ہے۔

خواجہ آصف دنیا میں پاکستان کی جگ ہسائی کا باعث بن چکے ہیں، اگر ان کو قومی مفاد عزیز ہے تو اپنا غیرملکی اقامہ پھاڑ کر پھینک دیں، عثمان ڈار نےمزید کہا کہ ملک کا اربوں روپیہ لوٹ کر قومی مفاد کا نعرہ بےشرمی کی انتہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close