اسلام آباد

سابق افغان صدر حامد کرزئی اور وزیر اعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات

سابق افغان صدر حامد کرزئی اور وزیرا عظم نواز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی حامد کرزئی نے وزیر اعظم کی خیریت دریافت کی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صحتیابی کے بعد کئی رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے کل رات سابق افغان صدرحامد کرزئی نے بھی لندن میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

سابق صدر افغان حامد کرزئی نے ملاقات میں وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی اور نوازشریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

غیر ملکی خطر رساں ایجینسی کے مطابق ذرائع افغان رہنما حامد کرزئی نے موجودہ علاقائی صورت حال میں پاک افغان تعلقات پر وزیر اعظم نواز شریف کیساتھ تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان طورخم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ایک دوسرے کے موقف کو سنا اور اس کے تصفیے کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے نیک خواہشات اور افغان پاکستان تعلقات میں کلیدی کرادار کرنے کی پیشکش پر حامد کرزئی کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ وہ افغان پاک کشیدگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close