اسلام آباد

برسوں میں 94 ہزار کشمیری جعلی مقابلوں میں مارے گئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کے بارے میں 29 سال کی رپورٹ شائع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1989ء تا 28 فروری 2018ء تک بھارتی حکومت اور اُس کی خفیہ ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کیا جن میں 94 ہزار 9 سو 22 افراد کو مختلف جعلی مقابلوں میں مارا گیا۔ مختلف علاقوں میں 7 ہزار سے زائد گمنام قبروں کا بھی انکشاف ہوا، حراست کے دوران مختلف عقوبت خانوں میں اذیت دے کر 7 ہزار 1 سو افراد کو قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سول بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں ڈالا گیا ہے جن کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 364 افراد جو اس وقت مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ 22 ہزار 866 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 697 بچے یتیم ہوئے، 11 ہزار 43 خواتین کا گینگ ریپ ہوا، 1 لاکھ 86 ہزار 64 مقامات کو مکمل طور پر تباہ کرکے اربوں روپے کا نقصان کیا۔ فروری 2018ء میں 15بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا، 57 افراد زخمی ہوئے 179سول افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16 مقامات کو مکمل طور پر تباہ کرکے درندگی کا ثبوت پیش کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close