اسلام آباد

نیب ریفرنس، نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز پیش نہیں ہوئے تاہم کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوگئے۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے اسلام آباد فلائٹ دستیاب نہیں تھی اس لیے دو ملزمان عدالت میں نہیں آسکے۔ خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں نوازشریف اور مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو فاجل جج محمد بشیر نے منظور کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close