اسلام آباد

پنجاب اسمبلی کے مزید تین ارکان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے شہاب الدین سہڑ، مسلم لیگ قاف کے احمد شاہ کھگا اور آزاد رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ شامل ہیں۔ تینوں ارکان صوبائی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس سے قبل تینوں نے تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close