اسلام آباد

بھارتی جبرو استبداد سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے، ناصر جنجوعہ کا بھارتی ہائی کمشنر کو دوٹوک پیغام

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے اور مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری سمیت ہمسایوں کےساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے لیکن کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ بھارتی جبرو استبداد سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔ اجے بساریہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تعلقات بہتر بنانا ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close