اسلام آباد

وزیر داخلہ کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت

وزیر داخلہ احسن اقبال نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ملاقات میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close