اسلام آباد
سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی گاڑی دو سال میں قومی خزانے کے 40لاکھ روپے کھا گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری ریٹائر ہونے کے بعد پوری مراعات لے رہے ہیں بلکہ کئی معاملات میں ان کو قانون کے برعکس مراعات دی گئی ہیں۔
چینل 92کے مطابق افتخار چودھری کی گاڑی پر پچھلے دو سال میں 40لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔ یہ پیسے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے۔ اس کے علاوہ سابق چیف جسٹس کو 1600سی سی گاڑی کی اجازت ہے جس کا خرچہ حکومت برداشت کرتی ہے لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد افتخار چودھری کو ان کی خواہش پر 3500سی سی کی لینڈ کروزرگاڑی دی گئی ہے ۔