اسلام آباد

پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے افغان حدود کی خلاف ورزی اور حملوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر افغان حدود کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، افغان حکومت کو الزام تراشیوں سے باز رہنا چاہیے جب کہ افغانستان سے دہشت گرد حملوں میں بھاری جانی ومالی نقصان ہورہا ہے کیوں کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سرحدی علاقوں سے دہشت گرد پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کونشانہ بناتے ہیں لہذا افغان حکومت سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے مؤثرکارروائیاں کرے کیوں کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کریں گے تو فائدہ ہوگا اور دہشت گردی کے خاتمے سے دونوں ملکوں کو ترقی و خوشحالی میسرآئے گی۔ترجمان کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق افغان حکام کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جاتا ہے جب کہ پاکستان نے باجوڑ آپریشن سے متعلق بھی افغان حکام کو ضروری معلومات فراہم کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close