اسلام آباد

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی اور تشدد کی مذمت کیلئے آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایاجارہا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ چند روز سے ظلم و بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔ مختلف واقعات میں بھارتی فوج چار روز کے دوران 20 بے گناہ و معصوم کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کرچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں اور سینئر قیادت کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت 3 اپریل کو اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے علاوہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔

اسی سلسلے میں آج ملک بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ جے یو آئی، جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جموں و کشمیر موومنٹ نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close