اسلام آباد

یف جسٹس عمران خان اور آصف زرداری کی زبان بول رہے ہیں، نواز شریف کا عدلیہ پہ ایک اور حملہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم غیر شفاف الیکشن کی طرف جا رہے ہیں جب کہ ایسے انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم غیر شفاف الیکشن کی طرف جا رہے ہیں تاہم الیکشن میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ کسی کو بند گلی میں دھکیلا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو یہ پری پول دھاندلی ہوگی، یہ نہیں کہ کسی کو دبایا جائے اور کسی کو کھلی چھٹی دی جائے، ایسے انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی اچھی نہیں، آپ بتائیں کس صوبے کی کارکردگی اچھی ہے، عام شخص بھی بتائے گا کہ پنجاب کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کسی قسم کے جوڈیشل مارشل لاء پر یقین نہیں رکھتے، مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا اور سینیٹرز سے سلوک چیف جسٹس کی باتوں کی نفی ہے، چیف جسٹس عمران خان اور آصف زرداری کی زبان بول رہے ہیں، چیف جسٹس کے منہ سے وہی بات نکلتی ہے جو عمران خان اور آصف زرداری کرتے ہیں۔ اس سے قبل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت کی براہ راست کارروائی کی درخواست کے بارے میں وکلاء سے مشاورت کروں گا جب کہ نگراں حکومت کے بارے میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا جواز نہیں ہے تاہم بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے، پچھلے 4 سال ترقی کی رفتار تیز رہی ہے، ملک میں سیمنٹ کے پلانٹ کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے جب کہ اسٹیل انڈسٹری بھی ترقی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے کی وجہ سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے، روپے کی قیمت نیچے گر گئی ہے اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close