اسلام آباد

فاٹا اصلاحات کا بل سینیٹ ایجنڈے سے پھر باہر

سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں ایک بار بھر فاٹا اصلاحاتی عمل کے حوالے سے بل کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آج دوپہر تین بجے سینٹ کا اجلاس شروع ہو رہا ہے جبکہ اجلاس کے ایجنڈے سے فاٹا تک سپریم کورٹ اور پشاور ہا ئی کورٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا بل شامل نہیں ہے۔ حالانکہ چند دن پہلے فاٹا اصلاحاتی عمل کے حمایتی گروہوں نے سینٹ چیئرمین سے ملاقات کی تھی اور سینٹ چیئرمین نے اس بل کو ایجنڈے میں شامل کرنے اور فاٹا اصلاحاتی بل کو منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ فاٹا یوتھ جرگے کے عہدیدار واسیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سینٹ ایجنڈے میں اس بل کے نہ شامل ہو نے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سینٹ چئیرمین صادق سنجرانی اور اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے اپنے عدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے چیئرمین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اس بل میں بعض خامیاں ہیں اور سینٹ سے منظوری سے پہلے قومی اسمبلی میں ترمیم کے زریعے ان خامیوں کو نکالیں گے۔ وسیم نے مزید کہا کہ فاٹا یوتھ جرگے نے چیئرمین سینٹ کی اس تجویز کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا ابھی اس بل کو منظور کیا جائے اور تر میم کے ساتھ بعد میں دیکھا جائے گا۔ جس پر چیئرمین سینٹ نے ان کی بات اور اس مطالبے کو تسلیم کیا۔ یوتھ جرگے کے عہدیدار کہتے ہیں کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ سینٹ کے ایجنڈے میں اس بل کو شامل کیا جائے گا، اور اگر شامل نہیں کیا گیا تو وہ اس کے خلاف احتجاج کا راستہ اپنایئں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق سینٹ کے ایجنڈے میں صرف چیئرمین سینٹ ہی تندیلی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فاٹا تک اعلی عدلیہ کی رسائی کا بل راواں سال جنوری کے مہینے میں قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا لیکن اس پر عمل درامد کے لئے سینٹ سے منظوری بھی لازمی ہے۔ 23 مئی تک موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہو نے کو ہےاور التوا کے شکار سارے بل بھی واپس کئے جایئںگے، اس اندیشے کے پیش نظر فاٹا یوتھ جرگہ، فاٹا لائر فورم اور دیگر انضمام کے حامی تنظیموں میں بے چینی نظر اتی ہے کہ ایسا ہو نے سے ان کے ساری کوششیں رائیگاں جایئگی۔ سینٹ کا یہ اجلاس بارہ دن تک جاری رہے گا جبکہ باقی ماندہ معیاد میں اسی حکومت کا ایک اور اجلاس بھی ہوگا جو اسی مہینے ستایئس تاریخ سے شروع ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close