اسلام آباد

نوازشریف کو ڈاکٹرز کی جانب سے آئندہ ہفتے فضائی سفر کی اجاز ت ملنے کا امکان

وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں ہسپتال جا کر چیک اپ کرایا اور گھر کے باہر چہل قدمی بھی کی،ڈاکٹرز کی جانب سے ایک ہفتے بعد فضائی سفر کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک گئے جہاں ان کی ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔ ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کی تیزی سے بہتر ہوتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو 7 دن بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کیلئے کہا ہے اور اس دوران نواز شریف نے پاکستان جانے کی اجازات مانگی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے اگلے چیک اپ کے بعد ہوائی سفر کی اجازات ملنے کا امکان ہے، وزیر اعظم نے اپنی رہائش کے باہر چہل قدمی بھی کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close