اسلام آباد

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے،انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جس میں جرمن عسکری قیادت نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر برلن پہنچے تو ان کے جرمن ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔

جنرل راحیل شریف نے اپنے جرمن ہم منصب اور جرمن وزیر دفاع سے ملاقاتوں میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی

جرمن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔جرمن عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ جرمنی پاک فوج کے تجربات سے سیکھنے کا خواہاں ہے

دورے میں جنرل راحیل شریف سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ساتھ ہی وہ دیوار برلن کی یادگار کا بھی دورہ کریں گے۔

دریں اثنا آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جنرل راحیل شریف بعدازاں چیک ری پبلک کا بھی دورہ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close