اسلام آباد

وزیراعظم آج نگراں وزیراعظم کے لیے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

سلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نگراں وزیراعظم کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر غور سمیت اہم قومی امور اور دورہ چین پر کابینہ کے ارکان کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی فروخت اور ادارے کو گیس کی سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم جمعہ کے روز نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے، منصوبے سے سالانہ 5.15 یونٹ بجلی ملے گی، ملک کو سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہو گا،کئی برس کی تاخیر سے مکمل ہونے والے نیلم جہلم پن بجلی گھر سے 969 میگاواٹ بجلی کا حصول ممکن ہو گا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close