اسلام آباد

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں نئے سربراہ کی تجویز پیش کی جائے گی۔ کابینہ نے کے الیکٹرک شنگھائی الیکٹرک پاور کو فروخت کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن میں ایک نئے سینیئر ممبر کی تعیناتی پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کیا جائے۔ وزیراعظم نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں کمیشن کے نئے سربراہ کی سمری لانے کی ہدایت کردی۔

کابینہ نے نجکاری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی چین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کو کے الیکٹرک کی خریداری کے لئے سکیورٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد حصص ابراج گروپ سے شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ شنگھائی الیکٹرک اس خریداری کے لئے ابراج گروپ کو ایک ارب ستتر کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔ کے الیکٹرک کی فروخت کا عمل آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کو چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکرٹری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے چوون اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز لائسنس جاری کرنے کی بھی منظوری دےدی۔ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر کو ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close