اسلام آباد

شام پر امریکہ اور اتحادیوں کا حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ شام پر امریکہ اور اتحادیوں کا حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، روس اور امریکہ نے شام کے عوام کو تختہ مشق بنا لیا ہے اور نئے نئے میزائل اور ہتھیاروں کے تجربات شام کے اندر کیے جا رہے ہیں، خواتین اور بچوں کی آہ وبکا جاری ہے لیکن OIC،UNO انسانی حقوق کی تنظیمیں سب خاموش ہیں۔ بڑی طاقتوں کو اگر پنجہ آزمائی کرنی ہے تو ایک دوسرے کے علاقوں کو نشانہ بنائیں۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکی کرنل جوزف کی طرف سے پاکستانی شہری کو کچلنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سینیٹ میں ہم تحریک بھی جمع کرا چکے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے اور ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اگر سفارتی استثنیٰ کی بات کی جائے تو میں حکومت سے سوال کرتا ہوں کہ ملا ضعیف بھی ایک سفیر تھا لیکن اس کو پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں قید ہے کسی بھی حکومت نے اس کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہمارے وزرائے اعظم اور عسکری ذمہ داران کئی مرتبہ امریکا گئے لیکن ان میں سے کسی نے بھی ڈاکٹر عافیہ کے لیے ایک لفظ تک نہیں بولا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close