اسلام آباد

اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائیکورٹ

سلام آباد: ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکوت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی، عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close