اسلام آباد
انتخابات میں سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ
لیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ای ووٹنگ کی سہولت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت کا معاملہ کافی عرصے سے زیر غور ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت کے لیے کئی پائلٹ پراجیکٹ ہونے ہیں تاہم قانون اس مرحلے پر کسی بھی انتخاب میں ای ووٹنگ کی اجازت نہیں دیتا۔