Featuredاسلام آباد

صدر مملکت نے ایسا کام کردیا کہ اب قبائلی بھی عدالتوں کے چکر لگائیں گے

صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر بل کی منظوری دی جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔خیال رہے 13 اپریل کو سینیٹ میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کے لیے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ منظور کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایوان بالا میں جب یہ بل پیش کیا گیا تو جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مخالفت کی تھی اور ایوان سے بائیکاٹ کیا تھا تاہم پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے احتجاج کرنے والی دونوں جماعتوں کی غیر موجودگی میں بل منظور کرلیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close