Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی میں جانے سے روکنے کیلئے شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ایک اور ملاقات

صدر مسلم لیگ(ن) شہبازشریف سے چوہدری نثار نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور سابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف پنجاب ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کے لئے اسلام آباد آئے تھے اور اس دوران دونوں رہنماؤں کی مختصر اورغیررسمی ملاقات ہوئی۔واضح رہے کہ سابق وزیرِداخلہ چوہدری مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے خائف ہیں اور متعدد پریس کانفرنسز میں وہ اظہار خیال بھی کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ چند روز میں شہبازشریف اور چوہدری نثار کے مابین متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیرداخلہ کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close