Featuredاسلام آباد

غفلت اور نااہلی، چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کردیا

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور نااہلی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رمضان کو معطل کر دیا۔ محمد رمضان کو فرائض کی ادائیگی میں نااہلی اور غفلت پر معطل کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے معطل افسر پر عائد الزامات کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے جبکہ انہیں اپنے دفاع کا حق بھی دیا جائے گا۔ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ کاشف ممتاز کو مس کنڈکٹ پر چیئرمین نیب نے تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ان کی ہدایت پر ادارے کے 85 افسروں و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے بعد 23 افسروں و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر عمل کیلئے اپنا احتساب ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close