Featuredاسلام آباد

سی پیک کا کام صرف پنجاب میں ہورہا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ایسا انکشاف کہ باقی صوبوں میں تشویش پھیل گئی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شکست کے بعد سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اور سندھ سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر اعتراض ہے۔ صرف پنجاب میں سی پیک پر کام ہو رہا ہے۔ بلوچستان، سندھ اور کے پی کے میں کچھ نہیں ہو رہا، جس پر سب کو تحفظات ہیں۔ بوہری کمیونٹی کا ملک بھر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت سرمایہ کاری میں بڑا حصہ ہے۔ وہ حب میں بوہری کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں کسی جماعت کو تحفظات تھے تو وہ الیکشن کا بائیکاٹ کرتی۔ مسلم لیگ (ن) شکست کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اور سندھ سے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب پر اعتراض ہیں۔ پی پی پی کے دور اقتدار میں سی پیک معاہدہ ہوا اور پی پی پی نے گوادر پر کام کیا۔ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک کے تمام پروجیکٹ پنجاب میں لگائے، جس پر تینوں صوبوں کے تحفظات ہیں۔ ایوانوں میں سوال اٹھائے گئے، جبکہ چینی صدر نے جوائنٹ سیشن میں واضح کیا کہ سی پیک صرف پنجاب کا نہیں، بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ شہباز شریف کو پانچ سال بعد کراچی یاد آئی ہے۔ بلوچستان پرامن ہے۔ سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔ حب انڈسٹریل ایریا کی بہتری اور حب شہر کی خوبصورتی امن وامان کی بحالی کے لئے بحثیت صدر لسبیلہ چیمبر آف کامرس کام کیا۔ حب سمیت بلوچستان میرے دل میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close