Featuredاسلام آباد

قاتل امریکی سفارتکار کے معاملے پہ بات کرنے امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئیں

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی، جس میں کرنل جوزف کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت پاک امریکا تناؤ پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر غور سمیت پاکستان پر سفارتی حدود و قیود عائد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ واقعے کے بعد امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حمل 40 کلومیٹر تک محدود کر دی ہے، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close