Featuredاسلام آباد

امریکہ نے ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کیلئے پاکستانی ایجنسی سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام جاری کرنے والے شخص کی تلاش کیلئے امریکہ نے ہم سے مدد طلب کی ہے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ جو افراد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ان کا پتا چلانا بہت مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد شعیب کا کہناتھا کہ عمران خان کی ہندو مذہب کے مذہبی کردار’شیوا ‘ کی طرز پر بنائی گئی تصویر اور ڈونلڈ ٹرمپ کو دی جانے والی مبینہ دھمکیاں کس کی جانب سے دی گئیں ہیں اس کا پتا چلا نا بہت مشکل ہے ۔کیپٹن محمد شعیب نے نجی انگریزی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے ایف آئی اے سے رابطہ کیا گیاہے تاہم اس وقت تحقیقات کا آغاز کریں گے جب سفارتی ذرائع کی جانب سے باضابطہ درخواست سامنے آئے گی اور پھر اس شخص کا پتا لگانے کی کوشش کی جائے گی جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی اور اسی ذرائع کو معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

اس سے قبل انہوں نے عمران خان کی تصویر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ یہ تصویر 17 اکاﺅنٹس سے اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں سے 15 اکاﺅنٹس بھارتیوں کے ہیں جبکہ صرف دو اکاﺅنٹس پاکستانی ہیں جن میں سے ایک نے تصویر ڈیلیٹ کر دی ہے جبکہ دوسرے نے ابھی لگائی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close