Featuredاسلام آباد

بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے سیاسی این آر او کیا تھا، بے نظیر بھٹو نے این آر او کے ذریعے جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور ججز کو بچایا، وہ این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے۔

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا ذہن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close