اسلام آباد

شعیب شیخ کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار

ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے مرکزی ملزم شعیب شیخ سمیت دیگر نامزد ملزمان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا. ملزمان کی ماتحت عدالت سے بریت کے فیصلے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے درخواست پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کے بریت سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیا، فیصلے میں سیشن جج اسلام آباد غربی کو فریقین کے دلائل دوبارہ سن کر نیا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزمان کو گرفتاری سے بچنے کے لیے نئے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی بھی ہدایت کی ۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز عبدالقادر نے شعیب شیخ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو ضمانت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم رشوت کے عوض ضمانت دینے پر مذکورہ جج کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close