Featuredاسلام آباد
الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کردیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق ننانوے ون ایف کے تحت خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں خواجہ آصف کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی گئی ہے اور این اے ایک سو دس کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو اقامے رکھنے اور اکاونٹ چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔