اسلام آباد
عام انتخابات 2018ء کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران بیورو کریسی سے لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران بیورو کریسی سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 27 اپریل تک اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے نام بھجوائے جائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن یا کسی بھی سرکاری ادارے سے لیے جا سکتے ہیں۔ بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں کے ہر حلقے میں دو دو افسران تعینات کئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران 17 یا 18 گریڈ سے لیے جا سکتے ہیں۔